دائرہ دین پناہ، تجاوزات سے حادثے 25دکانداروں ، رکشہ ڈرائیوروں  خوانچہ فروشوں کےخلاف مقدمہ درج

دائرہ دین پناہ، تجاوزات سے حادثے 25دکانداروں ، رکشہ ڈرائیوروں  خوانچہ فروشوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) کوٹ ادو کے نواحی قصبہ دائرہ دین پناہ میں گزشتہ دنوں تجاوزات کے باعث سڑک عبور کرتے ہوئے 70 سالہ بزرگ نذر حسین ویگن (بقیہ نمبر8صفحہ6پر )
کی ٹکر لگنے سے جان بحق ہو گیا تھا،ائے روز تجاوزات کے باعث ہونے والے حادثات پر میونسپل کمیٹی دائرہ دین پناہ نے ایکشن لیتے ہوئے انکروچمنٹ انسپکٹر طارق منیر نے اپنے ٹیم کلروکوں محمد نعیم قادر، مظہر حسین کے ہمراہ کاروائی کی اور کاروائی کے دوران تجاوزات کر کے روڈ کو بلاک کرنے کا سبب بننے والے 25 دکانداروں عامر ارائیں، پیر بخش بوہا، شوکت ارائیں، اکرم قریشی، غلام عباس کمہار، محمد فیاض بوہا ،صادق بوہا ،محمد اعجاز بوہا ،اکرم بوہا،دلشاد قریشی ،احسن رضا شاہ، عدنان قریشی ،حسنین قریشی ،عارف قریشی، خورشید احمد سندیلہ ،عمران قریشی، ثقلین کمہار،محمد شاہد انصاری، سمیع اللہ قریشی، سلیم عباس، نعیم قریشی، عمران قریشی، عدنان ملک، محمد یعقوب ،محمد شاکر راجپوت اورفرحان علی بھٹی کے خلاف تھانہ دائرہ دین پناہ میں استغاثہ بھجوا دیا جس میں کئی نا معلوم خوانچہ فروشوں اور رکشہ ڈرائیوروں پر بھی مقدمہ درج کی سفارش کی گئی ،پولیس دائرہ دین پناہ نے انکروچمنٹ انسپکٹر طارق منیر کی مدعیت میں 25 دکانداروں سمیت نامعلوم رکشہ ڈرائیوروں اور خوانچہ فروشوں کے خلاف مقدمہ نمبر 438/23 زیردفعہ 341 درج کرلیا