فیسوں کا لالچ ، پرائیویٹ سکول مافیا متحرک، بچوں کو واجبات جمع کرانے کاحکم

 فیسوں کا لالچ ، پرائیویٹ سکول مافیا متحرک، بچوں کو واجبات جمع کرانے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اوچشریف(سٹی رپورٹر)، قیامت خیز گرمی کے باوجود فیسوں کے لالچ میں پرائیویٹ سکول مافیا کے ساتھ متحرک ہو گیا ، حکومت پنجاب کی واضح ہدایات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک کر ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا، بچوں کو تین ماہ کی فیسیں فوری طور پر جمع کرانے(بقیہ نمبر25صفحہ6پر )
 کا حکم، پانچ ہزار روپے ماہانہ فی بچہ وصولی شروع، شدید گرمی کے باعث متعدد بچے بیہوش ہونے لگے سی ای او ایجوکیشن اسلم شیخ نے اطلاع کے باوجود پرائیویٹ سکولوں کے خلاف ایکشن لینے میں لیت ولعل کرنے لگا، تفصیل کے مطابق قیامت خیز گرمی کے موسم میں سخت حکومتی احکامات کے باوجود پرائیویٹ سکول مافیا نے ماہانہ فیسوں کے نام پر بھاری رقوم وصول کرنے کیلئے سکول کھول کر تعلیمی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں جبکہ بچوں کے والدین نے صحافیوں کو بتایا کہ کہ متعدد سکول فوری طور پر کھول دیئے گئے ہیں جہاں سخت ترین گرمی اور حبس میں کئی بچے، بچیاں بیہوش ہو گئی ہیں