مذہبی گفتگو، سوشل میڈیا واٹس ایپ گروپوں کےلئے ضابطہ اخلاق فائنل، پنجاب پولیس سرگرم

مذہبی گفتگو، سوشل میڈیا واٹس ایپ گروپوں کےلئے ضابطہ اخلاق فائنل، پنجاب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 میلسی (نامہ نگار)سوشل میڈیا کے واٹس ایپ گروپوں کے لیے پنجاب پولیس نے تمام افراد کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ محرم کے دس دنوں میں گروپس میں بحث و مباحثہ شروع ہوتا ہے ۔ایسے لوگ جن کے پاس علم نہیں ہوتا تو وہ مذہبی م(بقیہ نمبر26صفحہ6پر )
سلکی گفتگو شروع کر دیتے ہیں ۔جو بعد ازاں توہین مسلک یا توہین مذہب کی شکل اختیار کر جاتی ہے ۔گروپس میں چونکہ دونوں مسالک کے لوگ موجود ہوتے ہیں وہاں سے سکرین شاٹس بنتی ہیں ۔اور فیس بک و دیگر سو شل میڈیا میں یا اداروں کے ساتھ شییر کی جاتی ہیں ہدایت میں کہا گیا ہے کہ پھر پولیس پر دبا آتا ہے کہ ان پر ایف آئی آر درج کریں ۔ہدایت میں کہا گیا ہے کہ 10 محرم تک ایڈمن کی سہولت 1 بندے کے پاس رہے دیگر لو گوں کو اگر گروپ کے لیے ایڈ من بنایا ہے تو 10 دن کے لیے ان کی سہولت ختم کر دیں ۔جو مسلکی بحث چھڑنے پر متعلقہ شخص کو روک سکے یا اسے گروپ سے نکال دے #