دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند، میلسی سائفن پر رش

دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند، میلسی سائفن پر رش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی (نمائندہ پاکستان)میلسی سائفن کے مقام پر دریا ستلج میں پانی کی سطح بتدریج بلند ہو رہی ہے۔دریا ستلج میں بہتے پانی کا نظارہ کر نے کے لئے ہزاروں سیاح میلسی سائفن پہنچ گئے وہاں میلہ سا لگ گیا میلسی سائفن پر مچھلی کباب کی دکانیں سج گئیں سیاحوں نے بہتے پانی کے نظارے کے ساتھ ساتھ مچھلی سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے دکانداروں کی چاندی ہو گئی دریا(بقیہ نمبر28صفحہ6پر )
 ستلج میں پانی آنے سے مختلف انواع و اقسام کے پرندے بھی دریا ستلج کے کنارے پہنچ گئے پرندوں کی اڑان سے فضا میں قوس قزح قزاح کے رنگ بکھر گئے ایک اطلاع کے مطابق میلسی کے قریب چھتانی کے مقام پر دریا ستلج کا بند بوسیدہ ہونے کی وجہ سے دریائی پانی نے فصلوں کا رخ اختیار کر لیا محمکہ انہار کے مطابق ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح ساڑھے 16فٹ ہیڈ گنڈا سنگھ سے پانی کا اخراج 24685,کیوسک ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 45344کیو سک وہاں سے پانی کا اخراج 45344کیو سک ہے جبکہ ہیڈ اسلام پر پانی کا بہا 18695کیو سک ہے تاہم میلسی سائفن پر پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔