پولیس ٹیم پر حملہ، فائرنگ، اشتہاری کا گھر مسمار

پولیس ٹیم پر حملہ، فائرنگ، اشتہاری کا گھر مسمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پولیس فائرنگ واقعہ،قاتل اشتہاری کاشف عرف کاشی رند پر 3نا مز د ا ور3نا معلوم ڈاکوں سمیت 3خواتین کے خلاف اقدام قتل، پولیس پارٹی(بقیہ نمبر31صفحہ6پر )
 کوجان سے مارنے سمیت دیگردفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیاگیا،گرفتاری کیلئے ایلیٹ فورس سمیت ڈی ایس پی ،ایس ایچ اوصدر کی قیادت میں 3چھاپہ مارٹیمیں تشکیل،رات گئے چھاپے،چھاپوں کے دوران رندوں کی پوری بستی میں ہوکاعالم،بستی کے تمام لوگ گھروں کو تالے لگا کرفرار،کاشی رندکاگھرمسمارکردیاگیا،نشترمیں زیرعلاج پولیس اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر،پولیس نے محبوس بچوں کو بھی برآمدکرلیا،بچے عدالت پیش،5سالہ بیٹے نے والداور13سالہ بیٹی نے والدہ کے ساتھ جانے کا بیان دےدیا،اس بارے تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ شب کوٹ ادو کے نواحی علاقہ پل مگسن موضع کچا پتل میں ایڈیشنل سیشن جج کوٹ ادورائے محمدخان کے حکم پر2بہن بھائی برآمدکرکے عدالت پیش کرنے کیلئےپولیس تھانہ صدر کوٹ ادو کے 3 اہلکار سب انسپکٹر ظفرخان کی قیادت میں پولیس گاڑی پرسواررٹ کنندہ فیض بخش بھٹہ کےپوتے احسن اور پوتی کائنات زہرا کی بازیابی کیلئے رات 7بجےکے قریب گئے تھے کہ ڈیرہ اسحاق رند پر بیٹھے قاتل کاشف عرف کاشی رندنے اپنے دیگرساتھیوں سجادعرف سجی برگاجروار،عرفان احمدمریڈی سمیت 3نامعلوم خواتین کے ہمراہ کلاشنکوفوں سے اچانک فائرنگ کھول دیے تھےجس کے نتیجہ میں سب انسپکٹر ظفر خان اور ایک کانسٹیبل اسد ضمیرگرمانی شدید زخمی ہو گئے تھے،دونوں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ٹ ادو لایا گیاتھا جہاں انہیں فوری طبی امدادکے بعدنشتراسپتال ملتان منتقل کردیاگیا تھاجہاں انکی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے جہاں سب انسپیکٹر ظفر خان کے زخم کچھ بہتر ہیں اور خون بھی رک چکا ہے جسے جنرل وارڈمیں منتقل کردیاگیاجبکہ دوسرے زخمی اہلکار اسد ضمیر گورمانی جس کی فائرنگ سے ران کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جو کہ نشتر اسپتال کےوارڈنمبر24میں زیرعلاج ہیں جنکی زخم ٹھیک ہونے کے بعدٹانگ کی سرجری کی جائے گی، پولیس صدرکوٹ ادو نے زخمی سب انسپکٹرظفراقبال کی مدعیت میں کاشی رندسمیت اس کے ساتھیوں سجادعرف سجی برگاجروار،عرفان احمدمریڈی سمیت 3نامعلوم ساتھیوں سمیت 3خواتین کے خلاف مقدمہ نمبر476/23زیردفعہ 324/353/186/148/149اقدام قتل سمیت پولیس پارٹی کوجان سے مارنے سمیت دیگردفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیاگیا،دوسری طرف واقعہ کے بعدملزمان کی گرفتاری کیلئے 3ٹیمیں ایک ایلیٹ فورس 2پولیس ٹیمیں ڈی ایس پی کوٹ ادوثنا اللہ مستوئی اور ایس ایچ او تھانہ صدر را حامد محمودکی قیادت میں تشکیل دی گئیں جنہوں نے رات گئے چھاپے مارے،خوف سے پورے رندوں کی بستی میں ہو کا عالم تھا اور بستی کے تمام لوگ اپنے گھروں کو تالے لگا کر روپوش ہو گئےتھے،پولیس اور ایلیٹ فورس کی ٹیم نے قاتل اشتہاری کاشف عرف کاشی رند کے گھر کو مسمار کر دیاجبکہ محبوس بچوں کو بھی بازیاب کرا لیا گیا جنہیں تھانہ صدرکےسب انسپکٹر ذوالفقار علی نے گزشتہ روزایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائے محمد خان کی عدالت میں پیش کیا جہاں 5سالہ بیٹے محمد احسن نے اپنے والد اقبال بھٹہ کے ساتھ جبکہ 13 سالہ بیٹی کائنات زہرا نے اپنی والدہ صفیہ بی بی کے ساتھ جانےکا بیان دیا جس پر عدالت نے دونوں بچوں کو ان کے حوالے کر دیا،پولیس پرفائرنگ کرنے والے قاتل اشتہاری کاشف عرف کاشی رندجسے پولیس تاحال گرفتار کرنے میں ناکام ہے تھانہ سنانواں،تھانہ صدر کوٹ ادو سمیت ڈی جی خان کے علاقہ تھانہ کالا،تھانہ شاہ صدردین میں ڈکیتی وقتل کے کئی مقدمات میں مطلوب ہے،خوف کی علامت کاشف عرف کاشی رند نے گزشتہ سال 24کتوبر کی شب تھانہ صدرکوٹ ادوکی حدود میں اپنے دیگرساتھی ڈاکوں مجید عرف مجیدا کھنڈ جو کہ 15سے زائد قتل ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھااور شاہ صدردین کےصادق عرف صادقی درکھان کے ہمراہ مغرب کے بعدشادی سے واپسی آنے والے حفیظ کٹ اور ندیم کوکارہ سے 125موٹرسائیکل چھینی تھی،ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر واپس اسی راستےجا رہے تھے کہ حفیظ کٹ اور ندیم کوکارہ شادی والے گھر موبائل فون پراپنے رشتہ داروں کو ڈاکوں کے پکڑنےکال کی تھی، جیسے ہی ڈاکو گھر کے قریب پہنچے تھے تو سڑک پر کھڑے باراتیوں کو دیکھ کر ان پر فائرنگ شروع کر دی تھی جس کے نتیجہ میں سڑک کنارے کھڑے3 معصوم بچے12شاہ زیب ولد محمد اعظم،14سالہ طیب ولد حبیب 15سالہ احسن ولد فیاض شامل تھےفائرنگ کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھےڈی پی اوسید حسنین حیدرنے رات گئے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کوٹ ادو آئے جہاں انہوں نے ڈاکوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والےسب انسپکٹر ظفر اقبال اور کانسٹیبل اسد ضمیرگرمانی کی عیادت کی،اس موقع پرڈی پی اوسید حسنین حیدرنے کہاکہ دونوں جوانوں کے حوصلے بلند ہیں انشااللہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے،انہوں نے کہا کہ ملزمان کو جلد ٹریس کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو محمد اصغر اقبال لغاری، امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 270 محمد ارشد صدیقی نے بھی ڈاکوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں پولیس اہلکاروں کی عیادت کی،دوسری طرف تھانہ کوٹ ادو صدر کی حدود میں مجرمان کی فائرنگ سے 2اہلکاران کے زخمی ہونے کا واقعہ پرآر پی اوڈیرہ غازی خان کپیٹن (ر) سجاد حسن خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے،آرپی او نے واقعہ میں ملوث مجرمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کرتے ہوئے مجرمان کی گرفتاری اور زخمی اہلکاران کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔