ممنوعہ فنڈنگ کیس، حامد زمان کی درخواست سماعت کیلئے بحال

 ممنوعہ فنڈنگ کیس، حامد زمان کی درخواست سماعت کیلئے بحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور( نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی رہنماءحامد زمان کی درخواست سماعت کیلئے بحال کردی ،قبل ازیں جسٹس شہرام سرور چودھری نے ای سی ایل سے نام کے اخراج کیلئے حامد زمان کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر مسترد کردی تھی،عدالت نے 4 اگست کو وکلاءسے دلائل طلب کر لئے،درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت ہوچکی ہے، درخواست گزار کا کاروباری معاملات کے سلسلہ میں(بقیہ نمبر43صفحہ6پر )
 بیرون ممالک جانا ہوتا ہے، ممنوعہ فنڈنگ کیس کو جواز بناکر نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا،نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث کاروبار متاثر ہو رہا ہے،عدالت کے حکم کے بغیر نام ای سی ایل میں شامل نہیں کیاجاسکتاہے، استدعا ہے کہ عدالت درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔
سماعت بحال