بہاولپور ، ٹیل پر نہری پانی کی عدم فراہمی کاشتکاروں کا انتظامیہ کےخلاف مظاہرہ

بہاولپور ، ٹیل پر نہری پانی کی عدم فراہمی کاشتکاروں کا انتظامیہ کےخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بہاولپور( ڈسٹرکٹ بیورو)نہر ون آر بٹا ون ایل کی ٹیل میں پانی کی عدم فراہمی پر چھوٹے کاشتکاروں کا شدید احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین نے محکمہ انہار اور حکمرانوں (بقیہ نمبر36صفحہ6پر )
سے ون ایل کی ٹیل تک پانی کی فوری فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ متعدد مرتبہ حکام بالا و محکمہ انہار کے اعلیٰ افسران کی توجہ اس اہم مسئلہ کی جانب مبذول کروائی گئی ہے لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوتے ہیں اور نہ ہی محکمہ انہار کے افسران اس احتجاج کا کوئی نوٹس لیتے ہیں اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ نہری پانی کی چوری ایک دیرینہ مسئلہ ہی نہیں ہے بلکہ کینسر کی طرح اپنی جڑیں اس قدر مضبوط رکھتا ہے کہ ایک سوچی سمجھی پالیسی کے تحت ٹیل کے کاشتکاروںکے احتجاج کو روٹین کا درجہ دے کر خاموشی اختیار کر لی جاتی ہے جبکہ محکمہ انہار کی مجاز اتھارٹی تو ٹیل کے کاشت کار کو عادی احتجاجی قرار دے کر ان کی ہر درخواست ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتے ہیں غریب احتجاجی کاشتکاروں ملک ریاض چنڑ،مہر علی آرائیں عرف ملکو،ملک محمد اشرف آرائیں،ملک سلیم آرائیں،رانا اجمل نون نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ اصل بات یہ ہے کہ بڑے زمینداروں اور محکمہ انہار کے کرپٹ عملہ نے ایسا گٹھ جوڑ قائم کر لیا ہے جو مافیا کی شکل اختیار کر چکا ہے اور اس مافیا کا کسی کے پاس کوئی علاج نہیں ہے اور اب تک کسی حکومت نے اس مافیا کی سرجری کرنے کی کوشش بھی نہیں موضع ٹبہ میانی سمہ سٹہ اور ڈیرہ مستی کے کاشتکاروں نے جن کی زرعی اراضی ٹیل پر واقع ہے