ملتان،غیر منظور شدہ ہاﺅسنگ کالونیوں کےخلاف آپریشن تیز

ملتان،غیر منظور شدہ ہاﺅسنگ کالونیوں کےخلاف آپریشن تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام کی ہدایات پر ایم ڈی اے کاغیر منظور شدہ ہاسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن تیز۔غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری رکھنے اور غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں بارے عوامی آگاہی مہم بھی تیز کرنے کے احکامات۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ اور اربن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ نے غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 5 غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے آفس سیل اور روڈ نیٹ ورک و سیوریج توڑ دی۔انفورسمنٹ ٹیم نے سدرن بائی پاس روڈ پر واقع (بقیہ نمبر46صفحہ6پر )
گلبرگ ایگزیکٹو ہاوسنگ سکیم کے موقع پر موجود 4 آفس سیل کر دیے۔ایم اے جناح روڈ بودلہ ٹان سے ملحقہ کریم ٹاون میں عوامی فلاحی پلاٹ پر نا جائز قبضہ کرنے پر ملک طاہر کی غیر قانونی تعمیرات مسمار کر کے قبضہ واگزار کرا لیا ۔ایم اے جناح روڈ پر واقع اعجاز جوئیہ اور باقر خان کی بے نامی کالونی کا روڈ نیٹ ورک اور سیوریج سسٹم ناکارہ کر دیا ۔ نادرن بائی پاس روڈ پر مجاھد گرین ویلی ہاسنگ سکیم کا انٹری گیٹ ,موقع پر موجود آفس اورکلمہ چوک پر موجود خریدوفروخت کے لئے استعمال ہونے والے دفتر کو بھی سیل کر دیا گیا۔ شالیمار کالونی سے ملحقہ دانیال اور لطیف الرحمن کی بغیر نام کے ہاسنگ سکیم کا روڈ نیٹ ورک اور سیوریج سسٹم ناکارہ بنا دیا گیا.علاوہ ازیں ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نےماڈل ٹان ٹی چوک اور نادرن بائی پاس روڈماڈل ٹان چوک کے اطراف تجاوزات کلیئر کرا کے سامان قبضہ میں لے لیا ۔۔۔