پی ٹی آئی چھوڑنے کےلئے شدید دباﺅ عمران کیساتھ ہوں ،ہمیشہ جماعت کا وفادار رہوں گا، راجہ سلیم کی بات چیت

 پی ٹی آئی چھوڑنے کےلئے شدید دباﺅ عمران کیساتھ ہوں ،ہمیشہ جماعت کا وفادار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 خان پور(نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ٹکٹ ہولڈر PP-257 اور رحیم یار خان کے ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ سلیم نے کہا ہے کہ مجھے قید و بند کی (بقیہ نمبر33صفحہ6پر )
صعوبتوں میں رکھ کر اور مجھ پر شدید دبا¶ ڈال کر زبردستی پاکستان تحریک انصاف اور سیاست سے علیحدگی پر مجبور کیا گیا جبکہ عدالت بھی زبردستی اور دبا¶ کے بیان کو تسلیم نہیں کرتی وہ گزشتہ روز خان پور عدالت میں پیشی کے بعد صدر بار ایسوسی ایشن و معروف قانون دان را¶ عبد الر¶ف ایڈووکیٹ کے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔راجہ سلیم نے کہا کہ مجھ پر کیس معاف کرانے کے الزامات سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں میں ابھی تک خان پور، لیاقت پور اور بہاولپور کی عدالتوں میں اپنے کیس لڑ رہا ہوں اور میں نے کبھی کوئی کیس معاف نہیں کروائے، انہوں نے کہا کہ میں نے خان پور اور لیاقت پور کے عوام کی پہلے بھی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی عوام کی خدمت کرتا رہوں گا، انہوں نے کہا کہ میں روایتی سیاستدان نہیں اور نہ ہی پارٹیاں بدلنا میرا شیوہ ہے میں نے PTI سے آغاز کیا تھا اور PTI کے ساتھ ہی کھڑا ہوں انہوں نے کہا کہ مجھے ٹکٹ کا کوئی لالچ نہیں بلکہ عمران خان نے جو کام میرے ذمہ لگایا میں کروں گا راجہ سلیم نے کہا کہ میں شروع سے ہی عمران خان کے ساتھ تھا اور ہمیشہ عمران خان کے ساتھ رہوں گا۔