افغانستان میں مارٹر گولے کے  دھماکے میں 3بچے جاں بحق، 2 زخمی

افغانستان میں مارٹر گولے کے  دھماکے میں 3بچے جاں بحق، 2 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ایبک، افغانستان(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبے سمنگان میں ماضی کی جنگوں سے بچا ہوا مارٹر گولہ پھٹنے سے تین بچے جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ضلع کے سربراہ مولوی شمس اللہ شمشاد نے منگل کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کو ضلع درہ صوف پایان کے گاں جنگال میں بچوں کے ایک گروپ کو کھیلتے ہوئے کھلونا نما چیز ملی جس سے انہوں نے کھیلنا شروع کر دیا جبکہ اس کے اچانک پھٹنے سے ایک بچی سمیت تین بچے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔12 جولائی کو مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع آچن میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں دو بچے جاں بحق ہوئے۔
جاں بحق