سرکاری ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ،اورنگزیب کشمیری

سرکاری ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ،اورنگزیب کشمیری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی ( نما ئندہ پاکستان) سرکاری ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر خل کرینگے۔پنشن کموٹیشن میں کمی ملازمین کے ساتھ ناانصافی ہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے اس مسئلے پر بات کرونگا مہر الہی معاون خصوصی نگران وزیراعلی تفصیلات کے مطابق اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے مہر الہی معاون خصوصی نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا سے اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان کے زیر قیادت ایپکا کا ایک وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں انعام اللہ یوسفزئی صدر ایپکامردان۔غلام حسین۔لالی۔غلام خبیب سالار زئ۔اقرار احمد میڈیا کوارڈینٹر بھی موجود تھے۔نگران وزیراعلی کے معاون خصوصی مہر الہی نے وفد کویقین دلایا۔کہ ملازمین کے پنشن کموٹیشن میں کمی کا نوٹیفکیشن ظلم کے مترادف ہے۔اور ملازمین 60 سال اپنی زندگی محکمہ کےلئے وقف کیا تھا۔اور پنشن لیتے وقت ملازمین کو ادھا پنشن ملتا ھے۔جس سے ملازمین بمشکل گزارہ کرتے ھیں۔معاون خصوصی مہر الہی نے ایپکا کے وفد کو یقین دلایا۔کہ اس مسئلے پر پر وزیراعلی سے بات کرونگا۔اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے معاون خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔