9 مئی واقعات ، دو سابق اراکین  سمیت 110 کارکنوں کی ضمانت قبل  از گرفتار میں 3 اگست تک توسیع

9 مئی واقعات ، دو سابق اراکین  سمیت 110 کارکنوں کی ضمانت قبل  از گرفتار میں 3 ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ)9مئی کے گھیراو¿ جلاو¿ واقعات میں پی ٹی آئی کے دوسابق اراکین سمیت 110کارکنوں کو قبل ازگرفتاری ضمانت میں 3اگست تک توسیع مل گئی جبکہ عدالت نے اقلیتی رہنما کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرکے جیل بیجھ دیاگیا منگل کے روز انسداددہشت گردی کے جج سید عبیداللہ شاہ کی عدالت میں پی ٹی آئی کے دوسابق اراکین اسمبلی ملک شوکت اورافتخارمشوانی سمیت 110کارکنوں کی قبل ازگرفتاری کی ضمانتوں کی سماعت ہوئی مبینہ ملزمان کی طرف سے ریاض پائندہ خیل ایڈووکیٹ وکلاءکے دیگر ٹیم ہمراہ پیش ہوئے تاہم ریکارڈ کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی مزید سماعت 3اگست تک ملتوی کردی گئی دریں اثناءاقلیتی سابق رکن اسمبلی روی کمار کے بھائی گھنی شام جسے پولیس نے گذشتہ روز گرفتارکیاتھا کو بھی انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاگیا پولیس نے مبینہ ملزم کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے اسے جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردیئے