واپڈا ہائیڈرو یونین کا پسکو اہلکاروں کو تحفظ فراہمی کا مطالبہ 

واپڈا ہائیڈرو یونین کا پسکو اہلکاروں کو تحفظ فراہمی کا مطالبہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) پسکو اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے فیز 6 حیات آباد پشاور کے رہائشی ملزم جان محمد کو قرار واقعی سزا دے کر پسکو اہلکاروں کو تحفظ فراہم کیا جائے بصور ت دیگر صوبہ بھر میں واپڈا اہلکار کام سے بائیکاٹ کا اعلان کرنے پر مجبور ہو جائینگے یہ اعلان گزشتہ روز آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا کے چیئر مین حاجی محمد اقبال نے حیات آباد 2 سب ڈویژن پسکو کے دفتر کے دورہ کے موقع پر ورکروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی سیکرٹری نو ر الامین حیدرزئی، صوبائی وائس چیئر مین یاسرکامران، ڈپٹی چیئر مین شفیع اللہ، سیکرٹری اطلاعات گوہر علی گوہر، زونل چیئرمین عبدالجبار، ایس ای گوہر زمان بنگش، ایکسین امین اللہ، ایس ڈی او مرزا علی خان اور دیگر بھی موجو د تھے تفصیلات کے مطابق فیز 6 حیات آباد کے رہائشی ملزم جان محمدنے واپڈا اہلکاروں کو بجلی خرابی کی کمپلینٹ کی جبکہ پسکو اہلکار بجلی ٹھیک کرنے کے لئے موقع پر پہنچ گئے تو ملزم نے نہ صرف پسکو اہکاروں کے ساتھ بد تمیزی کی بلکہ ان پرفائرنگ بھی کی۔بعدازاں پسکو اہلکاروں نے تاتارا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر کی اندراج کے لئے درخواست دی تو تاتارا پولیس اسٹیشن کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ان پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شد ید زخمی ہو گئے بعدازاں ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا اس موقع پر صوبائی چیئر مین حاجی محمد اقبال نے واضح کیا کہ حیات آباد 2 سب ڈویژن پسکو پشاور میں سٹاف کی تعداد 47 ہے جبکہ لائن سٹاف کی تعداد صرف 14ہے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ سمیت صارفین کی تعداد تقریباً 13 ہزار ہے نیز مذکورہ سب ڈویژن ادارہ کو ماہانہ بلنگ کی مد میں تقریباً ایک ارب روپے ریونیودے رہا ہے اور مذکورہ سب ڈویژن کے ساتھ 27 فیڈرز ہے جبکہ گاڑیوں کی تعداد صرف 3ہے سٹاف کی شدید کمی اور ایمرجنسی میں فالٹ اٹینڈ کرنے کے لئے گاڑیوں کو تیل کی عدم فراہمی پسکو انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبو ت ہے۔جبکہ سٹاف کی کمی کی وجہ سے فیلڈ سٹاف 24 گھنٹے تک ڈیوٹی دینے پر مجبو رہے صوبائی سیکرٹری نور الامین حیدرزئی نے حکومت اور انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پسکو میں بھرتی کرکے ایمرجنسی کے لئے گاڑیوں کوتیل کی فراہمی کو یقینی بناکرصوبہ بھر کے تمام سب ڈویژنوں کوکرین سمیت بگٹ فٹیڈ گاڑیاں فراہم کیا جائے تاکہ سٹاف پر کام کا دبا¶کم ھوسکے نیز پسکو اہلکاروں کو تحفظ فراہم کر کے گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزاد ی جائے۔ اخر میں صوباءسیکرٹری نورالامین حیدرزءنے صارفین سےبھی مطالبہ کیاکہ پسکو اھلکاروں کے ساتھ تعا¶ن کریں۔