اہلسنت و الجماعت(سنی رابطہ کمیٹی)  زیر اہتمام عمر فاروقؓ کانفرنس 

اہلسنت و الجماعت(سنی رابطہ کمیٹی)  زیر اہتمام عمر فاروقؓ کانفرنس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) اہلسنت و الجماعت(سنی رابطہ کمیٹی) کے زیر اہتمام حضر عمر فاروق رض کی یوم شہادت کی مناسبت سے مسجد گنج علی خان گھنٹہ گھر میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وکیل صحابہ حضرت مولانا طاہر حیدری آف ٹیکسلا تھے کانفرنس کی صدارت کنوینئر تنظیم قاری فخر عالم زمان صدیقی کررہے تھے جبکہ کانفرنس کے دیگر منتظیمین میں حاجی طارق حیدری،چیئرمین شیخ آباد فضل وہاب صافی اور دیگر بھی شریک تھے کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج کا دن اس اہمیت سے انتہائی اہم اور خاص ہے کہ آج کے دن حضرت عمر فاروق رض کی شہادت کا دن ہے جسے تمام سنی قوم عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں انہوں نے عمر فاروق رض کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج کل کے فتنہ فساد دور میں اصحاب کرام رض کی طرز زندگی اپنانا ناگزیز ہے کیونکہ صحابہ کرام رض کی زندگی پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ یکم محرم الحرام یوم شہادت حضرت عمر فاروق رض کی مناسبت سے صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرے