پشاور ، محرم الحرام سیکورٹی پلان تیار ، ساڑھے تیرہ ہزار پولیس اہلکار فرائض سر انجام دیں گے 

پشاور ، محرم الحرام سیکورٹی پلان تیار ، ساڑھے تیرہ ہزار پولیس اہلکار فرائض ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے محرم الحرام سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی، جاری ہونے والے پلان کے مطابق 13500 پولیس افسران و اہلکار محرم کے دوران سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، تمام روٹس سمیت مجالس عزاداری، امام بارگاہوں کی بم ڈسپوزل یونٹ اور سنیفر ڈاگز کے ذریعے سویپنگ کی جائے گی ، پہلے سے بہتر جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول قائم کیا گیا ہے جہاں تمام امام بارگاہوں، اہم اور حساس راستوں اور دیگر اہم و حساس مقاما ت پر 200 سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی،امام بارگاہ جانے والے گزرگاہوں میں موجود اونچے عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے جائیں گے، جبکہ تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کرتے ہوئے شہر میں داخل ہونے والے افراد کی کڑی نگرانی شروع کر دی گئی ہے اسی طرح پشاور پولیس نے محرم الحرام کے دوران امن وامان کی قیام کو یقینی بنانے کی خاطر تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماءکرام ،تاجر رہنماﺅں ،ضلعی انتظامیہ، کیپٹل میٹرو پولیٹن اور دیگر اداروں کے حکام کے ساتھ خصوصی میٹنگز کئے ہیں جبکہ سماج دشمن سرگرمیوںمیں ملوث عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے ہیں، شہر میں واقع سرائیوں، گیسٹ ہاوسز اور ہوٹلز میں قیام پذیر افرادکا ڈیٹا چیک کرکے ان کی بھی کڑی نگرانی کاعمل جاری ہے تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے محرم الحرام2023 کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کی خاطر جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے، ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان نے ملک سعد شہید پولیس لائنز میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ ضلع بھر میں 13500 پولیس افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، شہر میں سکیورٹی مزید بہتر بنانے کی خاطر جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، جہاں تمام روٹس اور دیگر اہم و حساس مقامات کی نگرانی کے ساتھ ساتھ 200 سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مشتبہ افراد پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی، تمام اہم تقاریب کو تھری لئیر سکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ گزرگاہوں میں موجود تمام اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے جائیں گے جبکہ تمام روٹس کا از سر نو جائزہ لے کر نئے سکیورٹی آڈٹ کی روشنی میں گن پوسٹس اور پلگنگ پوائنٹس پر اہلکار تعینات کئے جائیں گے محرم کے دوران شہر کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے بکتر بند گاڑیاں بھی حساس مقامات پر موجود رہیں گی جبکہ آر آر ایف، اے ٹی ایس،کیو آر ایف، لیڈیز پولیس، بی ڈی یو، ابابیل سکواڈ، سٹی پٹرولنگ فورس کے جوانوں کے ساتھ ساتھ ڈی ایس بی کے جوان بھی سکیورٹی کو موثر بنانے کے لئے اپنے فرائض سر انجام دیں گے، محرم کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت محرم الحرام کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کی خاطر ایک ہزار سے زائد ٹریفک پولیس کے اہلکار تعینات کئے جائیں گے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور اہم مقامات پر سپیشل ناکہ بندیاں لگا کر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ شہر میں داخل ہونے والے تمام مشتبہ افرادکی کڑی نگرانی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے، اسی طرح افغان مہاجرین کے شہر میں داخلہ پر بھی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اندرون شہر کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لئے محرم کے آخری ایام میں تمام گاڑیوں کے داخلہ پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں، امام بارگاہوں، دیگر مذہبی عبادت گاہوں اور حساس مقامات سمیت شہر بھر کی مانیٹرنگ کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں سے سی سی ٹی کیمروں کے ذرےعے تمام حساس مقامات، امام بارگاہوں، روٹس اور دیگر اہم جگہوںکی نگرانی کی جائے گی جبکہ اسی طرح کوہاٹی میں سپریم کمانڈ پوسٹ قائم کی جائے گی جہاں ریزرو پولیس، بی ڈی یو، لیڈیز پولیس، ڈی ایس بی، ایمبولینس، ریسکیو 1122،فائر بریگیڈ،واپڈا،نادرن سوئی گیس، ضلعی انتظامیہ ، کیپٹل میٹرو پولیٹن کے اہلکار اوردیگر اداروں سے تعلق رکھنے والے افسران و اہلکار ہمہ وقت موجود رہیں گےاس مو قع پر ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان نے کہا کہ آخری آیام میں شہر کو سیل کرنے سمیت 9اور 10محرم الحرام کو موبائل فونز سروس بھی بند کیا جائے گا،