رعنا انصار کو قائد حزب اختلاف بننے کیلئے مزید حمایت درکار

 رعنا انصار کو قائد حزب اختلاف بننے کیلئے مزید حمایت درکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کی رہنما رعنا انصار کو قائد حزب اختلاف بننے کیلئے مزید ارکان کی حمایت درکار ہے۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی کوششیں جاری ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کو مزید بارہ ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے تک رعنا انصار قائد حزب اختلاف نہیں بن سکتیں۔سندھ اسمبلی کے حکام نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو اسپیکر کے فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا۔دوسری طرف گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت کرنے کے بجائے ان سے اپنے امیدوار کیلئے تعاون مانگا ہے۔