بجلی وگیس کی قےمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے ‘ فائق شاہ

بجلی وگیس کی قےمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے ‘ فائق شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) چےئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط، ٹیکسوں کی بھرمار، بجلی، گیس اور اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے یہ سب ماضی و حال کی حکومتوں کی نااہل پالیسیوں کا شاخسانہ ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ‘ امن ترقی پارٹی سخت مذمت کرتی ہے اور احتجاج میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ نئی پارٹیاں بنانے کی سب کو فرصت ہے مگر عوام کی کمر توڑی جاچکی ہے، بجلی پر، آٹے اور چینی پر ٹیکسوں کا جال اور عوام کا برا حال ہے، غریب اور تنخواہ دار طبقہ دور کی بات ایک معقول سرمائے والا بھی بجلی کا بل ادا نہیں کر سکتا، چاروں صوبوں میں سخت بے چینی اور حکومت سے مایوسی ہے، وزراءکی فوج ظفر موج صرف ذاتیات کا نام ہے، عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا، آٹا تک خریدنا کسی کے بس میں نہیں رہا ایک زرعی ملک اور لوگ خوراک سے محروم اس سے بڑا المیہ حکمرانوں کیلئے کیا ہو سکتا ہے؟ محمد فائق شاہ نے کہا کہ سب مل کر سیاست کی بجائے خدمت کرتے تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا کس کس سے بھیک مانگیں گے، سرعام جھوٹ اور عوام سے زیادتی ہو رہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں عدالتیں، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے مفلوج ہیں، امن ترقی پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ اشیائے خوردونوش اور بجلی، گیس کی قیمتوں میں کمی لائی جائے، عوام مزید برداشت نہیں کریں گے۔