کھجور اور چھوہارے کی نئی فصل مارکیٹ میں آگئی ،نرخ میں اضافہ 

کھجور اور چھوہارے کی نئی فصل مارکیٹ میں آگئی ،نرخ میں اضافہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کھجور اور چھوہارے کی نئی فصل،فروخت کیلئے منڈیوں میں آمد شروع،ریٹ بھی بڑھا دیئے،تفصیلات کے مطابق سکھر اور خیرپور کے باغات میں تیار ہونے والی کھجور اور چھوہارے کی نئی فصل منڈیوں میں آنا شروع ہوگئی، رواں سال کھجور کی بمپر فصل ہونے کے باعث کھجور کے کاشتکار مزدوراورتاجر سب ہی خوش ہیں، مختلف اقسام کے چھوہارے اور کھجوریں مارکیٹوں میں فروخت کے لئے لائی جارہی ہیں، کھجور کی فصل جسے کاشتکار گولڈ یعنی سونے کی فصل قراردیتے ہیں،اس سال سکھر اور خیرپور کھجور کے باغات میں کاشتکار بڑی تعداد میں درختوں سے کھجور اتارنے، چھوہارے اور کھجور تیار کرنے کے بعد انہیں مارکیٹوں میں لے جانے کی تیاریوں میں مصروف عمل دکھائی دے رہے ہیں اورموسم گرماکے دنوں میں 24گھنٹے باغات میں رونق کا سماں ہے اور کھجور و چھوہاروں کی تیاری کا عمل جاری ہے شہر کے مختلف علاقوں میں کجھور اور چھوہارے کی نئی فصل تیار ہونے کیساتھ ہی اسے مارکیٹ میں فروخت کیلئے لایا جارہا ہے جبکہ فروخت کندہ بیوپاریوں اور ریڑھی بانوں سمیت دکانداروں نے بھی مہنگائی کو دیکھتے ہوئے اس کے نرخ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔