ملک میں شفاف مردم قوم کا بنیاد ی حق ہے ،حافظ نعیم الرحمن 

ملک میں شفاف مردم قوم کا بنیاد ی حق ہے ،حافظ نعیم الرحمن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کس حیثیت سے کہہ رہے ہیں مردم شماری کے نتائج ظاہر نہیں کریں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ شفاف مردم شماری قوم کا حق ہے، 2017 میں بھی کراچی والوں کے ساتھ مردم شماری میں ناانصافی کی گئی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 2023 کی مردم شماری پر 32 ارب روپے خرچ کیے گئے، کہیں بھی اگر ایک فرد کو بھی نہیں گنا گیا تو مطالبہ ہے کہ اسے گنا جائے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی صرف کراچی کو لوٹنے کی نظر سے دیکھتی ہے، شہر میں مردم شماری بھی ٹھیک ہونی چاہیے اور حلقہ بندیاں بھی درست ہونی چاہئیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ مردم شماری کو ٹھیک کریں اور حلقہ بندیوں کا عمل تیز کریں۔انہوںنے کہا کہ کے الیکٹرک کی جعلسازیاں شہر میں بڑھنے لگی ہیں، کے الیکٹرک اربوں روپے کی مقروض ہے۔امیرِ جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ عدالت نوٹس لے اور کے الیکٹرک کے اکانٹس کا فرانزک کرائے، کیا ہے کوئی جو کے الیکٹرک مافیا کو لگام ڈالے۔