وزیر اعلیٰ کی پی سی بی سے حیدرآباد میں پی ایس ایل میچز کی درخواست

وزیر اعلیٰ کی پی سی بی سے حیدرآباد میں پی ایس ایل میچز کی درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ممبران سے نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کی درخواست کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے 3ممبران سے ملاقات کی، پی سی بی ممبران میں ظہیر پتافی، خرم سومرو اور کلیم اللہ خان شامل تھے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے پی سی بی کے ممبران کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، اس موقع پر وزیراعلی نے پی سی بی ممبران سے درخواست کی۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں پی ایس ایل میچز کا انعقاد کرائیں، اسٹیڈیم کی بہتری کیلئے حکومت سندھ پی سی بی سے تعاون کریگی۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سندھ کے کھلاڑیوں کو بھی میچز میں مناسب موقع ملنا چاہیے، سندھ پریمیئر لیگ کو بھی پی سی بی کے ساتھ منسلک کیا جائے۔ترجمان کے مطابق پی سی بی ممبران نے وزیر اعلی سندھ کا کرکٹ کے حوالے سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

مزید :

صفحہ اول -