ریڈ لائن کے بعد یلو لائن بھی شروع ہونےوالی ہے: شرجیل میمن

ریڈ لائن کے بعد یلو لائن بھی شروع ہونےوالی ہے: شرجیل میمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ریڈ لائن کے بعد یلو لائن بھی شروع ہونے والی ہے، ریڈ لائن بی آرٹی جلد گرین لائن سے منسلک ہوجائے گی۔وزیرا طلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں عوام کی بہتری کیلئے دن رات کام جاری ہے، ریڈ لائن کے بعد یلو لائن بھی شروع ہونے والی ہے، سندھ حکومت کراچی کے عوام کو تحفہ دے رہی ہے، شہری منصوبے سے 60 سے 70 سال تک مستفید ہوسکیں گے، اخراجات بنیادی انفراسٹرکچر پر ہورہے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ ریڈ لائن میں ایشین اور یلو لائن میں ورلڈ بینک کی معاونت ہے، ریڈ لائن بی آرٹی جلد گرین لائن سے منسلک ہوجائے گی، اسٹیٹ آف دی آرٹ انفراسٹرکچر کراچی میں بننے جارہا ہے، منصوبے شہریوں کو سستی ٹرانسپورٹ فراہم کرنے میں معاون ہونگے، منصوبے پر کام میں تھوڑی تاخیر ہوئی تھی۔انہوںنے کہا کہ اسمبلی تحلیل سے متعلق وزیراعلی مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے، جو آئین میں لکھا ہے اسی پر عمل کیا جائے گا، آئین سے ہٹ کر کوئی بھی فارمولا نہیں آئے گا، پیپلزپارٹی صرف آئین پاکستان پر عمل کرتی ہے، ہمیں عوام کے ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھنا ہوگا، پی پی کی لیڈر شپ کے احکامات ہیں عوام کی خدمت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے احکامات تھے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ میں کام تیز کرنا ہے، حافظ صاحب کی باتوں پر دیہان نہ دیا جائے، مہنگائی اس وقت پوری دنیا میں ہے، ماضی کی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ملک میں زیادہ مہنگائی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -