دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو قوم قدر کی نگا ہ سے دیکھتی ہے : حاجی غلام علی 

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو قوم قدر کی نگا ہ سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      پشاور(سٹی رپورٹر)گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی پشاور کے علاقہ حیات آباد میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر سی ایم ایچ پشاور پہنچے اور دھماکہ میں زخمی ہونیوالے فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کی عیادت کی۔نگران صوبائی وزراءحاجی منظورآفریدی، ساول نذیر ایڈوکیٹ اور حامد شاہ بھی گورنر کے ہمراہ تھے۔گورنر اس موقع پر فرداً فرداً زخمی ہونیوالے جوانوں سے ملے، ان کا حوصلہ بڑھایا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ گورنر نے اس موقع پر حیات آباد خودکش دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -