وسطی کرم ،باغ میں شدت پسندوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ،پوسٹ نذر آتش 

وسطی کرم ،باغ میں شدت پسندوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ،پوسٹ نذر آتش 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاراچنار(نمائندہ پاکستان)وسطی کرم کے علاقے باغ میں شدت پسندوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرکے نذر آتش کردیا جبکہ دوسرے چیک پوسٹ کو بھی پولیس اہلکاروں نے خالی چھوڑ دیا فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا پولیس ذرائع کے مطابق وسطی کرم کے علاقہ باغ میں مسلح شدت پسندوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرکے نذر آتش کردیا حملے کے دوران چیک پوسٹ چھوڑ کر جانے کی وجہ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے تاہم دشوار گزار راستوں سے جاتے وقت پہاڑیوں میں گرنے سے دو اہلکار خان اور زربت خان زخمی ہوگئے واقعے کے بعد قریبی علاقے میں دوسرے چیک پوسٹ کو بھی پولیس اہلکاروں نے خالی کردیا علاقے کے عمائدین نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا

مزید :

صفحہ اول -