چیئرمین پی ٹی آئی نے غیرشرعی نکاح کیس قابل سماعت ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

چیئرمین پی ٹی آئی نے غیرشرعی نکاح کیس قابل سماعت ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا
چیئرمین پی ٹی آئی نے غیرشرعی نکاح کیس قابل سماعت ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی نے غیرشرعی نکاح کیس قابل سماعت ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل شیرافضل مروت کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی قانونی طور پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں،کمپلینٹ کا مقصد چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عزت پر کیچڑ اچھالنا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف کمپلینٹ قابل سماعت نہیں۔