نالہ لئی کی سطح 19 فٹ تک بلند، خطرے کے سائرن بج اٹھے، مکانات خالی کرنے کی ہدایات جاری، نشیبی علاقوں میں فوجی دستے پہنچ گئے

نالہ لئی کی سطح 19 فٹ تک بلند، خطرے کے سائرن بج اٹھے، مکانات خالی کرنے کی ...
نالہ لئی کی سطح 19 فٹ تک بلند، خطرے کے سائرن بج اٹھے، مکانات خالی کرنے کی ہدایات جاری، نشیبی علاقوں میں فوجی دستے پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی کے نالہ لئی میں پانی کی سطح 19 فٹ تک بلند ہو گئی، کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے نشیبی علاقوں میں فوجی دستے پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح خاصی بلند ہو گئی۔ کٹاریاں کے علاقے میں نالہ لئی کی سطح 19 فٹ اور گوالمنڈی میں 18 فٹ تک پہنچ گئی۔ نالہ لئی اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 9 سے 10 کلومیٹر شہری حدود سے گزرتا ہے، اس کے کناروں کے دونوں جانب بڑی تعداد میں لوگ آباد ہیں، جیسے ہی کٹاریاں میں پانی کی سطح 19 فٹ تک پہنچی تو فلڈ کنٹرول روم نے خطرے کے سائرن بجا دیئے۔ علاقہ مکینوں کو مکانات خالی کرنے اور مارکیٹوں میں دکانداروں کو اپنا سامان محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ 

بتایا گیا ہے کہ شہریوں کو مکان تو خالی کرنے کے احکامات تو جاری کر دیئے گئے تاہم ریلیف کیمپ نہ ہونے کے برابر ہیں جس کے سبب شہری شدید پریشان ہیں۔ شہری اپنی مدد آپ کے تحت گھروں کا قیمتی سامان اور فرنیچر دوسری منزل پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں جبکہ تاجروں کو بھی دکانوں سے سامان نکالنے اور محفوظ مقامات تک پہنچانے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے کوئی مدد فراہم نہیں کی گئی۔

دوسری جانب نالہ لائی کے اطراف نشیبی علاقوں میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے فوجی دستے پہنچ گئے ہیں جو شہری انتظامیہ کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں مدد کریں گے۔

مزید :

قومی -