وزیراعظم شہباز شریف کا صدر یو اے ای کو ٹیلی فون، 1 ارب ڈالر ڈیپازٹ کرانے پر شکریہ ادا کیا

وزیراعظم شہباز شریف کا صدر یو اے ای کو ٹیلی فون، 1 ارب ڈالر ڈیپازٹ کرانے پر ...
وزیراعظم شہباز شریف کا صدر یو اے ای کو ٹیلی فون، 1 ارب ڈالر ڈیپازٹ کرانے پر شکریہ ادا کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، وزیراعظم نے 1 ارب  ڈالر ڈیپازٹ کرانے پر صدر یو اے ای کا شکریہ ادا کیا۔ 

نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز' کے مطابق وزیراعظم نے صدر یو اے ای سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یو اے ای نے مشکل وقت میں بروقت مدد کی، یو اے ای کی مدد سے آئی ایم کے ایگریمنٹ کو طے کرنے میں مدد ملی ۔

صدر یو اے ای نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے قریبی دوستانہ ، برادرانہ تعلقات استوار ہیں،برادر پاکستان کی مدد کرنا ہمارے ملک کی ذمہ داری تھی،مجھے اعتماد ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف ایک بڑی تبدیلی لائیں گے۔ 

وزیراعظم نے یو اے ای کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے ہماری حکومت نے بامعنی اصلاحات کی ہیں، غیرملکی سرمایہ کاری کو ہر قدم پر سہولت فراہم کریں گے۔

صدر یو اے ای نے کہاکہ پراعتماد ہوں کہ پاکستان معاشی طور پر قابل ذکر ترقی کرے گا، یو اے ای کے صدر نے وزیراعظم شہبازشریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔