گرفتاری و رہائی کے بعد گیگی حدید کا پہلا بیان سامنے آگیا

گرفتاری و رہائی کے بعد گیگی حدید کا پہلا بیان سامنے آگیا
گرفتاری و رہائی کے بعد گیگی حدید کا پہلا بیان سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف امریکی ماڈل گیگی حدید نے منشیات برآمدگی پر گرفتاری اور پھر رہائی کے بعد اب اپنا پہلا بیان جاری کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گیگی حدید کے نمائندے نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ" ماڈل کو کیمن جزائر میں چھٹیاں گزارنے کے دوران بھنگ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔"اس حوالے سے گیگی حدید کے نمائندے نے کہا ہے کہ" منشیات قانونی طور پر طبی استعمال کے لیے خریدی گئی تھی جو کہ 2017 سے کیمن آئی لینڈ میں بھی قانونی ہے۔"انہوں نے مزید کہا کہ" گیگی حدید کا ریکارڈ کلیئر ہے اور انہوں نے جزیرے پر اچھا وقت گزارا۔"

واضح رہے کہ گیگی حدید اور ان کی دوست 10 جولائی کو نجی طیارے پر کیمن آئی لینڈ پہنچی تھیں جہاں ایئرپورٹ پر تلاشی لینے پر ان کے پاس سے منشیات برآمد ہوئی تھی۔

مزید :

تفریح -