سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین ڈرون کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا

سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین ڈرون کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا
سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین ڈرون کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین ڈرون کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ڈروان فراہم کرنے کا معاہدہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ سعودی عربے کے دوران طے پایا، جدہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور صدر رجب طیب اردوان کے مابین گذشتہ روز ملاقات ہوئی تھی۔ معاہدے کے مطابق ترکیہ کی کمپنی ڈرون تیار کر کے سعودی عرب کو فروخت کرے گی۔ 

ترکیہ کے صدر مزید 5 سال کیلئے صدر منتخب ہونے کے بعد پہلے بیرونی دورہ پر پیر کو سعودی عرب پہنچے تھے، ان کے ساتھ 200 ترکیہ صنعتکاروں کا بڑا وفد بھی سعودی عرب آیا تھا۔