یونان کشتی حادثہ، 26 انسانی سمگلرز کی جائیدادیں ضبط کرنے کا عمل شروع

یونان کشتی حادثہ، 26 انسانی سمگلرز کی جائیدادیں ضبط کرنے کا عمل شروع
یونان کشتی حادثہ، 26 انسانی سمگلرز کی جائیدادیں ضبط کرنے کا عمل شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) یونان کشتی حادثے میں ملوث 26 انسانی سمگلرز کی جائیدادیں ضبط کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ایف آئی اے (وفاقی تحقیقات ادارے) نے ملزمان کے شہروں  سے متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو مراسلے جاری کئے ہیں جن میں 26 انسانی سمگلروں کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کرنے سے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ 

بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کی طرف سے جاری مراسلوں میں کہا گیا ہے کہ یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلروں کے خلاف مقدمات درج ہیں لہذا ان کی جائیدادیں ایف آئی اے ایکٹ 1974 کے سیکشن 5(5) کے تحت ضبط کر لی جائیں۔

مزید :

جرم و انصاف -