ایمرجنگ کپ ، پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے ہدف دیدیا 

ایمرجنگ کپ ، پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے ہدف دیدیا 
ایمرجنگ کپ ، پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے ہدف دیدیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایمرجنگ کپ 2023 میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 206رنز کا ہدف دے دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اے ٹیم 48 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنا نے میں کامیاب ہوئی،جس میں قاسم اکرم 48رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ صاحبزادہ فرحان 35 ، حسیب اللہ خان 27 ، کامران غلام 15 ، کپتان محمد حارث 14 ، مبشر خان 28 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان اے ٹیم میں سیم ایوب، صاحبزادہ فرحان ، محمد حارث کپتان، کامران غلام، حسیب اللہ خان، عمیر یوسف ، قاسم اکرم ، مبشر خان ، مہران ممتاز، محمد وسیم اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔
بھارت کی اے ٹیم میں سائی سدھرشن، ابھیشیک شرما، نیکن جوز، یش دھل، ریان پراگ ، نشانت سندھو، دھروو، مانو سوتھر ، ہرشت رانا، نتیش کمار، راج وردھن شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -