'پرویز الہیٰ کو عدالت طلب کر کے آزاد کیا جائے'، اہلیہ نے نظر بندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

'پرویز الہیٰ کو عدالت طلب کر کے آزاد کیا جائے'، اہلیہ نے نظر بندی لاہور ...
'پرویز الہیٰ کو عدالت طلب کر کے آزاد کیا جائے'، اہلیہ نے نظر بندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کی  اہلیہ نے نظر بندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی نظربندی کو اہلیہ قیصرہ الہیٰ نے چیلنج کیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ شوہر کی نظربندی کیخلاف ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کو دی گئی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جا رہا۔ پرویز الہیٰ کو عدالت طلب کر کے آزاد کیا جائے۔ درخواست پر حتمی فیصلے تک پرویز الہیٰ کو کسی اور مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔

درخواست میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا ہے۔ 

مزید :

قومی -