کینیڈا کے جنگلات میں 500 مقامات پر آگ ہی آگ، امریکہ کی 20 ریاستیں بھی دھویں سے متاثر

کینیڈا کے جنگلات میں 500 مقامات پر آگ ہی آگ، امریکہ کی 20 ریاستیں بھی دھویں سے ...
کینیڈا کے جنگلات میں 500 مقامات پر آگ ہی آگ، امریکہ کی 20 ریاستیں بھی دھویں سے متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ٹورنٹو (ڈیلی پاکستان آن لائن) کینیڈا کے جنگلات میں 500 مقامات پر آتشزدگی سے بڑے پیمانے پر تبادہی پھیل گئی، آگ بجھانے کی کوشش کے دوران 2 فائر فائٹرز مارے گئے، دھویں سے امریکہ کی بھی 20 ریاستوں کا ماحول متاثر ہو گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی، آگ کی شدت اس قدر زیادہ ہے کہ ہمسایہ ملک امریکی کی 20 ریاستوں میں ہوا کے خراب معیار کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔ حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ 

خطے میں گرم اور خشک آب و ہوا کے سبب جنگلات میں آگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی اور آتشزدگی کا سلسلہ اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ کینیڈین حکومت  نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے فوج تعینات کر دی ہے۔ کیوبیک، ٹورنٹؤ، مونٹریال اور کیلگری میں دھویں سے بچاؤ کے الرٹ جاری کئے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ 2 کروڑ 40 لاکھ ایکڑ رقبہ آگ کے سبب جل کر خاکستر ہو چکا ہے۔