اسلام آباد موٹروے پر کار ، وین اور 4 بسیں ٹکراگئیں، 35 افراد زخمی

اسلام آباد موٹروے پر کار ، وین اور 4 بسیں ٹکراگئیں، 35 افراد زخمی
اسلام آباد موٹروے پر کار ، وین اور 4 بسیں ٹکراگئیں، 35 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد موٹروے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 35 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ علی الصبح بارش کے باعث پھسلن کے وجہ سے پیش آیا جس میں موٹروے پر 4 بسیں، ایک کار اور ایک وین آپس میں ٹکرا گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 35 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 11 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔