بھارت میں کرنٹ لگنے سے 15 افراد ہلاک

بھارت میں کرنٹ لگنے سے 15 افراد ہلاک
بھارت میں کرنٹ لگنے سے 15 افراد ہلاک
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ٹرانسفارمر پھٹنے کے باعث پل میں کرنٹ آگیا جس کے باعث 15 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں پل پر کرنٹ  پھیلنے سے ہلاک ہونے والے 15 افراد میں1 پولیس اہلکار اور 5 چوکیدار بھی شامل ہیں۔چمولی پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دریا پر بنے پل کے قریب ٹرانسفارمر پھٹنے سے لوہے کے پل میں کرنٹ پھیلنے کے باعث اموات واقع ہوئیں،  زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج 15 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ باقی افراد کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔