ایشیا ءکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان ہوگیا

ایشیا ءکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان ہوگیا
ایشیا ءکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیئن کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین جے شاہ نے ایشیا ءکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر جے شاہ نے کہا کہ مجھے مینز ایشیا ءکپ 2023 کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے، جو ایشیائی قوموں کو متحد کرنے اور یکجہتی کی علامت ہے۔انہوں نے لکھا کہ آئیں مل کر کرکٹ کا جشن منائیں اور ان اقدار سے جڑ جائیں جو ہمیں متحد کرتی ہیں۔شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا، 31 اگست کو کینڈی میں بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دو ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ ایشیاء کپ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا۔

مزید :

کھیل -