بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایمرجنگ ایشیاء کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

سری لنکا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم اے کے کپتان محمد حارث نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی، پاکستان نے انڈیا اے کو جیت کے لئے 206رنز کا ہدف دیا، جو بھارت نے بآسانی 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، پاکستان اے کی طرف سے سب سے زیادہ قاسم اکرم نے 48 رنز بنائے،حسیب اللہ خان نے 27 ، کامران غلام 15، محمد حارث 14 ، صاحبزادہ فرحان 35، مبصر خان 28، وسیم جونیئر 8 اور دھانی نے 4 رنز بنائے،  مہران ممتاز ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 25رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، صائم ایوب اور عمیر بن یوسف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو ئے۔ 

ہدف کے تعاقب میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36.4 اوورز میں 210 رنز بنائے اور 8 وکٹوں سے پاکستان کو شکست دی۔ بھارت کی جانب سے سائی سدہارسن  104 ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ نکن جوز 53 اور یاش دل 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے ایم خان اور محمد ممتاز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -