’ارشد چائے والا‘ نے لندن میں بھی اپنا چائے کا کیفے کھول لیا

’ارشد چائے والا‘ نے لندن میں بھی اپنا چائے کا کیفے کھول لیا
 ’ارشد چائے والا‘ نے لندن میں بھی اپنا چائے کا کیفے کھول لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) چند سال قبل سوشل میڈیا کے ذریعے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ’ارشد چائے والا‘ نے لندن میں بھی اپنا چائے کا کیفے کھول لیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ارشد خان نے شہرت پانے کے بعد شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور ایک میوزک البم میں بھی کام کیا تاہم پھراچانک وہ منظرسے غائب ہو گئے۔
گزشتہ روز ان کے بارے میں خبر آئی ہے کہ انہوں نے لندن کی معروف شاہراہ پر 229الفرڈ لین میں ایک کیفے کھولا ہے۔ اس علاقے میں پاکستانیوں، بھارتیوں اور بنگلہ دیشی شہریوں کی بڑی تعداد مقیم ہے۔ لندن میں کھولے گئے اس کیفے میں جنوبی ایشیاءکے روایتی اور ثقافتی رنگ نمایاں ہیں۔ وہاں پاکستان کے معروف ٹرک آرٹ سے مزین ایک ویسپا سکوٹر بھی رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ارشد خان نے 2020ءمیں اسلام آباد میں ’چائے والا، روف ٹاپ کیفے‘ کے نام سے ایک کیفے کھولا جس کی ایک برانچ بالاکوٹ میں بھی ہے۔ اکتوبر 2016ءمیں خاتون فوٹوگرافر جویریہ علی نے ارشد خان کی ایک تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جو وائرل ہو گئی اور ارشد خان راتوں رات سیلبریٹی بن گئے تھے۔