شادی کی تقریب میں ماں نے اپنی بہو کی ایسی حرکت دیکھ لی کہ بیٹے کو شادی سے ہی روک دیا

شادی کی تقریب میں ماں نے اپنی بہو کی ایسی حرکت دیکھ لی کہ بیٹے کو شادی سے ہی ...
 شادی کی تقریب میں ماں نے اپنی بہو کی ایسی حرکت دیکھ لی کہ بیٹے کو شادی سے ہی روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب ماں نے اپنی بہو کی ایسی حرکت دیکھ لی کہ بیٹے کو شادی سے ہی روک دیا۔ ویب سائٹrichouses.com کے مطابق جان اور ٹریسی نامی دولہا دلہن کئی ماہ سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھے مگرٹریسی نے درحقیقت کسی اور نوجوان کے ساتھ بھی تعلقات استوار کر رکھے تھے۔ 
جان نے اپنی والدہ جینی سے اپنے عروسی جوڑے کے حوالے سے مدد مانگی۔ جینی بیٹے کے لباس کا سائز پتا کرنے اس کے اپارٹمنٹ میں گئی جہاں اس کی ہونے والی دلہن ٹریسی کسی نوجوان کے ساتھ موجود تھی۔ چند دن بعد جینی نے ٹریسی اور اس نوجوان کو ایک سٹور میں ایک ساتھ دیکھا۔ دونوں بار اس نے ٹریسی سے نوجوان کے بارے میں پوچھا مگر وہ ٹال گئی۔
پھر شادی کا دن آ گیا اور جینی اور اس کا بیٹا جان تقریب میں ٹریسی کا انتظار کر رہے تھے مگر وہ غائب تھی۔ جان نے فون کرکے ٹریسی سے پوچھا تو اس نے کہا کہ ’وہ کسی خاص شخص سے ملنے کے بعد آئے گی۔‘ یہ خاص شخص کون تھا، جان اس حوالے سے کچھ نہ جانتا تھا مگر جینی کو یہ بات سن کر شک ہو گیا۔ 
کچھ وقت کے بعد ٹریسی کو وہی شخص تقریب میں چھوڑنے آ گیا۔ جب جینی نے ٹریسی کو اسی نوجوان کے ساتھ دیکھا تو اس کا شک یقین میں بدل گیا۔ اس نے ٹریسی سے اس نوجوان کے متعلق استفسار کیا تاہم وہ کوئی جواب نہ دے سکی، جس پر جینی نے اپنے بیٹے کو حقیقت بتا دی اور اسے شادی سے منع کر دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -