بھارتی ریاست منی پور میں فسادات جاری، خواتین کو برہنہ کرکے سڑک پر گھمانے کی ویڈیو وائرل

بھارتی ریاست منی پور میں فسادات جاری، خواتین کو برہنہ کرکے سڑک پر گھمانے کی ...
بھارتی ریاست منی پور میں فسادات جاری، خواتین کو برہنہ کرکے سڑک پر گھمانے کی ویڈیو وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست منی پور میں انسانیت سوز واقعے سامنے آیا ہے ، کئی دنوں سے جاری فسادات کے دوران مشتعل افراد خواتین کو برہنہ کرکے سڑکوں پر گھماتے رہے ، واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 

سوشل میڈیا پر بھارتی ریاست منی پور کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں کچھ افراد کو دو خواتین کو برہنہ کر کے انہیں سر عام پریڈ کرواتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

اس حوالے سے ایک بھارتی خاتون صحافی روہنی سنگھ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ منی پور میں خواتین کو برہنہ کر کے پریڈ کروانے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو انتہائی خوفناک، تشویشناک اور دل کرچی کرچی کر دینے والی ہے، ریاست میں کیا ہو رہا ہے؟ روہنی سنگھ نے مزید لکھا کہ کیوں سب سے بدترین جرائم آزادانہ طریقے سے دھڑلے کے ساتھ سرانجام دیے جا رہے ہیں؟ ٹی وی چینلز کیوں اس معاملے کو اجاگر نہیں کر رہے؟ اور ہم ایک قوم کی حیثیت سے کس طرف بڑھ رہے ہیں۔