قو م چیف جسٹس کے ساتھ کھڑی ہے :عمران خا ن

قو م چیف جسٹس کے ساتھ کھڑی ہے :عمران خا ن
قو م چیف جسٹس کے ساتھ کھڑی ہے :عمران خا ن

  


اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصا ف کے سربرا ہ عمران خان نے کہا کہ ملک ریاض نے قرآن مجید اٹھا کر چیف جسٹس کے بیٹے پر الزام تو لگا دیا لیکن قسم اٹھا کر بتائیں کہ انہوں نے سیاستدانوں صحافیوں اور فوجیوں کو کتنی رقوم دیں۔ ریلی سے خطاب میں عمران نے کہا ہے کہ صدرآصف زرداری نے ملک ریاض کو آگے کر کے چیف جسٹس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، حکمران جان لیں کہ پوری قوم چیف جسٹس کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک ریاض اور آصف زرداری سے وہی غلطی ہوئی ہے جو پرویز مشرف نے2007ءمیں کی تھی۔جسکی وجہ سے پرویز مشرف کو جانا پڑا تھا اور اب آصف زداری کو بھی جانا پڑے گا۔

مزید : اسلام آباد


loading...