خانیوال میں سیکیورٹی گارڈ کی مظاہرین پرفائرنگ ،شہرمیں ہڑتال ، عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

خانیوال میں سیکیورٹی گارڈ کی مظاہرین پرفائرنگ ،شہرمیں ہڑتال ، عدالتی ...
خانیوال میں سیکیورٹی گارڈ کی مظاہرین پرفائرنگ ،شہرمیں ہڑتال ، عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

  


خانیوال (مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ہلاکت پر شہرمیں ہڑتال جبکہ وکلاءعدالتی کارروائی کابائیکاٹ کررہے ہیں ۔تاجروں نے دکانیں بند کررکھی ہیں اور فائرنگ کرنے والے احمد یارہراج کے سیکیورٹی گارڈ کی فوری گرفتار ی کا مطالبہ کیاہے ۔ وکلاءعدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کررہے ہیں ۔واضح رہے کہ گذشتہ روز سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے سات افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوگیاتھا جس پر آٹھ سیکیورٹی گارڈز کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے جبکہ ایس ایچ او سٹی ذوالفقار اولکھ کو معطل کردیا۔

مزید : خانیوال


loading...