توانائی بحران ،کمالیہ میں ریاض فتیانہ کے محافظ کی فائرنگ ،تین مظاہرین جاں بحق،10سے زائد زخمی

توانائی بحران ،کمالیہ میں ریاض فتیانہ کے محافظ کی فائرنگ ،تین مظاہرین جاں ...
توانائی بحران ،کمالیہ میں ریاض فتیانہ کے محافظ کی فائرنگ ،تین مظاہرین جاں بحق،10سے زائد زخمی

  


ٹوبہ ٹیک سنگھ (مانیٹرنگ ڈیسک)کمالیہ میں توانائی بحران کے خلاف احتجاج کے دوران ق لیگ کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کے سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سےتین افراد جاں بحق اوردس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔انجمن تاجران کی کال پر توانائی بحران کے خلاف نکالی گئی ریلی نے مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کے گھر کا گھیراﺅ کرلیاجس پر رکن اسمبلی کے محافظوں نے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ایک شخص موقع پر جاں بحق اور دو ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے ۔فائرنگ کے بعد بھی مظاہرین نے گھر کے باہر دھرنادے رکھاہے۔

مزید : ٹوبہ ٹیک سنگھ


loading...