توانائی بحران پر پرامن احتجاج میں عوام کے ساتھ ہوں : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاکہ وہ توانائی بحران پر عوام کے ساتھ ہیں لیکن عوام احتجاج پرامن رکھیں ۔ پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ ملک کو اندھیروں میں دھکیل کر صوبوں کو ذمہ دار ٹھہرایاجارہاہے ، پوری قوم مظاہرین پر تشدد اور توڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہیں ، وزیراعلیٰ مرجائے گا لیکن مظاہرین پر گولی چلانے کا حکم نہیں دے گا۔شہباز شریف نے کہاکہ گذشتہ تین دنوں میں پنجاب میں بدترین لوڈشیڈنگ ہوئی ، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ملک بدترین بحران میںگھر اہواہے ۔اِس موقع پر ایوان میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے درمیان ہنگامہ آرائی اور شدید نعرہ بازی ہوئی جس پر ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔