وزیراعظم کی نااہلی ، صدر زرداری نے آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا

وزیراعظم کی نااہلی ، صدر زرداری نے آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا
وزیراعظم کی نااہلی ، صدر زرداری نے آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر زرداری نے وزیراعظم گیلانی کی نااہلی ختم کرنے کے لیے ایک آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیاہے جس کے لیے قانونی مشاورت مکمل کرلی ہے اور اتحادی جماعتوں کی اکثریت نے بھی صدر کی حمایت کردی ہے۔پیپلزپارٹی کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق صدر زرداری ایک آرڈیننس جاری کرنے پر مشاور ت کررہے ہیں جس کے ذریعے سپریم کورٹ کے فیصلے کو معطل قراردیتے ہوئے پارلیمنٹ سے رجوع کیاجائے گا جہاں کوئی فیصلہ کرلیاجائے گا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آج سپیکر کی رولنگ کو کالعدم قراردیتے ہوئے وزیراعظم گیلانی کو نااہل قراردے دیاہے۔