وزیراعظم نے سزا کے باوجود کام جاری رکھ کر غیر آئینی کام کیا: حامد خان

وزیراعظم نے سزا کے باوجود کام جاری رکھ کر غیر آئینی کام کیا: حامد خان
وزیراعظم نے سزا کے باوجود کام جاری رکھ کر غیر آئینی کام کیا: حامد خان

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماءاور وکیل حامد خان نے کہاہے کہ وزیراعظم نے سزا کے باوجود کام جاری رکھ کے غیر آئینی کام کیے ۔ وزیراعظم نااہلی کیس کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہردیگر وکلاءکے ہمراہ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہاکہ وزیراعظم نے سزا یافتہ ہونے کے باوجود اپنے کام جاری رکھے اور غیر آئینی صورتحال پیدا کی جبکہ اُنہیں کوئی حق نہیں تھا۔اُنہوں نے کہاکہ وزیراعظم کو اپیل کا حق تھاجواُنہوں نے نہیں کی اور اب سزا حتمی ہوگئی ہے ۔حامد خان کاکہناتھاکہ الیکشن کمیشن کو ہر صورت وزیراعظم کو ڈی نوٹیفائی کرناہوگا۔ وکلاءنے مطالبہ کیاکہ 26اپریل کے بعد سے بطور وزیراعظم کیے گئے تمام اخراجات قومی خزانے میں واپس کریں ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...