گیلانی بطور قائم مقام وزیراعظم کریں گے: فواد چوہدری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم گیلانی کے مشیر فواد چوہدری نے کہاکہ آرٹیکل 94کے تحت یوسف رضاگیلانی قائم مقام وزیراعظم کے طور پر کام کریں گے ۔نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کا فیصلہ ایک دوسرے سے متصادم ہیں اور پارلیمنٹ فیصلہ کرے گی کہ عدالت کا فیصلہ آئینی ہے یا نہیں ۔ اُنہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری کرے گا لیکن اُس سے پہلے معاملہ پارلیمنٹ میں جائے گا۔