گیلانی وزیراعظم نہیں رہے،حکومت اتحادیوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی:پیپلزپارٹی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کو فیصلے پر تحفظات ہیں اور اپنے اتحادیوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی، عدالتی فیصلے کے بعد یوسف رضاگیلانی وزیراعظم نہیں رہے ۔ پیپلزپارٹی کے رہنماءجہانگیر نے بدر نے وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران عدالتی فیصلے کا علم ہوا اور کمیٹی نے فیصلہ کیاکہ اتحادی جماعتوں سے آج شام مشاورت کی جائے اور اِس کے بعد کل سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوگا جبکہ کمیٹی نے تمام اختیارات صدر کو دے دیئے ہیں ۔ پرویز اشرف کاکہناتھاکہ حکومت سیاسی اور قانونی پہلوﺅں پر جائزہ لے رہی ہے اور صبروتحمل سے یہاں تک پہنچایاہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی ۔قمرزمان کائرہ نے کہاکہ عدالتی فیصلے پر تحفظات ہیں اور اتحادی وسیاسی رہنماﺅں نے مذاکرات کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے جبکہ حکومت نے خود کارکنان کو پرامن رہنے کی ہدایت کی جبکہ پنجاب میں سپانسرڈ مظاہرے جاری ہیں جبکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قربانیاں دے کر ملک کو خانہ جنگی سے بچایااور آئندہ بھی یہی پیغام ہے ۔مشاورت کے بعد حتمی لائحہ عمل دیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں قمرزمان کائرہ کاکہناتھاکہ یوسف رضاگیلانی عدالتی فیصلے کے بعد وزیراعظم نہیں رہے اور قائم مقام وزیراعظم انتخابات کے لیے ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ سپریم ہے اور تمام ادارے پارلیمنٹ سے ہی نکلتے ہیں۔