یوٹیوب نے سیاستدانوں اور فوج سے متعلق طنزیہ ویڈیو ہٹانے سے متعلق پاکستان کی درخواست مسترد کردی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل کی ٹرانسپیرنسی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب انتظامیہ نے سیاستدانوں اور فوج سے متعلق طنزیہ ویڈیوز ہٹانے کی حکومت پاکستان کی درخواست مسترد کردی ہے۔گوگل کی تازہ ترین ٹرانسپیرنسی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے گوگل سے درخواست کی تھی کہ چھ ایسی ویڈیوز ہٹائی جائیں جن میں پاکستانی سیاست دانوں اور فوج کو طنز کا نشانہ بنایا گیا تھا۔گوگل کے سینیئر پالیسی تجزیہ کار ڈورتھی چو کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی کو سیاسی آراءکے سلسلے میں موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد پر تشویش ہے۔ان کے مطابق یہ صرف اس لیے خطرے کی گھنٹی نہیں کہ آزادی اظہار خطرے میں ہے ۔