”شاہ جی اب کُوچ کرو ،یہاں آنا نہیں دوبارہ“

”شاہ جی اب کُوچ کرو ،یہاں آنا نہیں دوبارہ“
”شاہ جی اب کُوچ کرو ،یہاں آنا نہیں دوبارہ“

  



لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ سے وزیراعظم کو نااہل قراردینے کا فیصلہ صادر ہوتے ہی میڈیا پر مختلف گانوں کی پیروڈی نشر کی گئی جس میں ’اٹھو شاہ جی اب کُوچ کرو اقتدار کے ایوانوں میں جی کا لگانا کیا“ کو سب سے زیادہ مقبولیت ملی ، اسی طرح ” ہم سے کیا بھول ہوئی جو یہ سزا ہم کو ملی“ ایک ٹی وی پر یہ گانا”یہ گلیاں یہ چوبارہ ، یہاں آنا نہیں دوبارہ ‘ بھی نشر کیا گیا۔ ایک ٹی وی نے وزارتِ عظمیٰ ختم ہونے پر ا”نہ تو زمین کیلئے ہے نہ آسمان کیلئے ہے،تیرا وجود ہے صرف داستاں کیلئے ہے ‘ بھی ایک پرانی فوٹیج کے ساتھ نشر کیا ۔ وزاتِ عظمیٰ کے ساتھ اسمبلی رکنیت بھی جانے پر اس گانے کے بول”وہ شاخ ہی نہ رہی جو تھی آشیاں کیلئے “ کے ساتھ اسمبلی عمارت اور ان کے حلقہ انتخاب کی فوٹیج نشر کی گئی۔

مزید : تفریح