فورٹ منرو زیادتی کیس کے ملزموں کے ریمانڈ میں توسیع

فورٹ منرو زیادتی کیس کے ملزموں کے ریمانڈ میں توسیع
فورٹ منرو زیادتی کیس کے ملزموں کے ریمانڈ میں توسیع

  


ڈی جی خا ن(مانیٹرنگ ڈیسک) فورٹ منرو زیادتی کیس میں گرفتار بی ایم پی اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈمیں مزید دو روز کی توسیع کردی گئی۔ پانچ لڑکیوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتارباڈرلیویز پولیس کے اہلکارامجد،ظفر، اورنویدکوسخت پہرے میں مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔جہاں تحقیقاتی اداروں اور بی ایم پی انتظامیہ نے چالان مکمل اورمزید تحقیقات کیلئے ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی، جو عدالت نے منظور کرلی اور21جون تک چالان مکمل کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

مزید : جرم و انصاف


loading...